یوپی: ایٹاوا میں بڑا ٹرین حادثہ، کوئلہ سے لدی ہوئی مال گاڑی پلٹی

بتایا جا رہا ہے کہ مال گاڑی کانپور سے دہلی کی طرف جا رہی تھی، اس میں 70 سے زیادہ ڈبے لگے ہوئے تھے جن میں سے کئی ڈبے پٹری سے اتر کر پلٹ گئے۔

مال گاڑی حادثہ، علامتی تصویر یو این آئی
مال گاڑی حادثہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے ایٹاوا ضلع میں بڑا ریل حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں بھرتھنا کے پاس ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈیور پر کوئلہ سے لدی ہوئی مال گاڑی بری طرح پلٹ گئی۔ واقعہ 11 بجے کے بعد پیش آیا اور اس سے تقریباً 110 میٹر او ایچ ای لائن ٹوٹ گئی۔ اس حادثہ کی وجہ سے ریلوے ٹرانسپورٹیشن متاثر نہیں ہوا کیونکہ حادثہ کی وجہ سے مال گاڑی والے کوریڈور کو ہی نقصان پہنچا۔

بتایا جا رہا ہے کہ مال گاڑی کانپور کی طرف سے دہلی کی طرف جا رہی تھی۔ مال گاڑی میں 70 سے زیادہ ڈبے لگے ہوئے تھے جن میں سے کئی ڈبے پٹری سے اتر کر پلٹ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) کے ریلوے ٹریک پر یہ حادثہ ہوا ہے۔ کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی صبح کانپور سے دہلی جا رہی کوئلے سے بھری مال گاڑی کے 10 ڈبے پٹری سے اترے۔


اس حادثہ کی خبر ملتے ہی ٹنڈلا سے ریلوے افسران اور ملازمین جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔ ڈبوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ساتھ ہی فیروز آباد کے ٹنڈلا جنکشن سے ایکسیڈنٹ ریلیف ٹرین (اے آر ٹی) موقع پر بھیجی گئی ہے۔ موقع پر بچاؤ کاری کا عمل چل رہا ہے۔ ریلوے کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔ چونکہ بوگیوں میں کوئلہ بھرا ہوا تھا، اس لیے آس پاس کافی کوئلہ بکھر گیا ہے۔ اسے بھی ہٹانے کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */