یوپی مدرسہ بورڈ کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات بھی منسوخ

بورڈ امتحانات میں سکنڈری درجہ 10اور سینئر سکنڈری درجہ 12کے رجسٹرڈ طلبا و طالبات کے امتحان نتائج کو تیار کرنے اور نمبروں کے تعین کا عمل اور بنیادوں کے ضمن میں الگ سے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

مدرسہ کی فائل تصویر / IANS
مدرسہ کی فائل تصویر / IANS
user

یو این آئی

لکھنو: اترپردیش کے وزیر اقلیتی بہبود، اوقاف اور حج، سیاسی پنشن و شہری ہوابازی نند گوپال گپتا ’نندی‘ نے منگل کو محکمہ بیسک تعلیم ثانوی تعلیم محکمہ کی طرح ہی اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے ذریعہ تعلیمی سیشن2020-21کےلئے درجہ 10ویں اور12ویں کی بورڈ امتحان کو منسوخ کرنے کی ہدایت دی۔

اقلیتی وزیر نے بتایاکہ کورونا وائرس (کووِڈ-19) کے باعث پیدا شدہ دشوارکن حالات کے مد نظر طالب علموں کے مفاد میں محکمہ بیسک تعلیم ثانوی تعلیم کی طرح ہی اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے ذریعہ تعلیمی سیشن 2020-21کےلئے جماعت 10ویں اور12ویں کے بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے کے ساتھ درجہ ایک سے آٹھ (تحتانیہ اور فوقانیہ) تک درجہ9اور 11کے طلبا وطالبات کو آئندہ درجہ میں ترقی دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


طلباءکو آگے کے درجہ میں ترقی دئے جانے کے ضمن میں بیسک تعلیم محکمہ ثانوی تعلیم محکمہ کے ذریعہ وقتاً فوقتاً پر جاری کیے جانے والے سرکاری احکامات میں درج بندوبست وشرائط پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائےگا۔اقلیتی وزیر نے یہ بھی کہاکہ اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے ذریعہ مجوزہ تعلیمی سیشن-2020 کی بورڈ امتحانات میں سکنڈری درجہ 10اور سینئر سکنڈری درجہ 12کے رجسٹرڈ طلبا و طالبات کے امتحان نتائج کو تیار کرنے اور نمبروں کے تعین کا عمل اور بنیادوں کے ضمن میں الگ سے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔