’گنگا جمنی تہذیب کا دلکش سنگم‘، اتر پردیش کے یومِ تاسیس پر کھڑگے-راہل نے روحانی و ثقافتی وراثت کو کیا یاد
راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پوسٹ پر لکھا ہے کہ ’’گنگا جمنی تہذیب کا دلکش سنگم، خوشحال اور باوقار روایات سے مزین اتر پردیش ہماری ثقافتی وراثت کی شناخت ہے۔‘‘

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کے روز اتر پردیش کے یومِ تاسیس پر ریاستی باشندوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔ کھڑگے نے اس موقع پر ریاست کی خوشحال روحانی و ثقافتی وراثت کو یاد کیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اپنے خوشحال اور باوقار روحانی تاریخ سے مزین، جہاں بھگوان شری رام، بھگوان شری کرشن، بابا وشوناتھ، سَنت کبیر اور گرو ریداس جیسی عظیم ہستیوں کے پاکیزہ قدم کی یادیں جڑی ہیں، اس غیر معمولی گنگا جمنی تہذیب کے مہاسنگم اتر پردیش کے سبھی باشندوں کو یومِ تایس کی دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’یہ عظیم ریاست کئی سَنتوں، عظیم شخصیات اور مجاہدین آزادی کا میدانِ عمل رہا ہے۔ ہم آپ سبھی کی خوشحالی اور مستقل ترقی کی دعا کرتے ہیں۔‘‘
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی اس تعلق سے اپنے خیالات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ظاہر کیے ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’گنگا جمنی تہذیب کا دلکش سنگم، خوشحال اور باوقار روایات سے مزین اتر پردیش ہماری ثقافتی وراثت کی شناخت ہے۔ ریاست کے یومِ تاسیس کے موقع پر سبھی سبھی ریاستی باشندوں کو دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات۔‘‘ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’امید ہے یہ ریاست خیر سگالی اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھے۔‘‘
اتر پردیش کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری پوسٹ میں یومِ تاسیس کے موقع پر نوابوں کو بھی یاد کیا ہے۔ اس پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’نوابوں کا شہر ہو یا تاج کی چمک، اتر پردیش کی مٹی کی بات ہی کچھ مختلف ہے۔ ثقافت، فن اور تہذیب کے اس سنگم کو ہمارا سلام۔ اتر پردیش کے یومِ تاسیس کی ڈھیر ساری نیک خواہشات۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔