یو پی: بی جے پی لیڈر نے پولیس تھانہ میں گھس کر کیا ہنگامہ، فساد برپا کرنے کا الزام

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں بی جے پی یوتھ برانچ کے ضلع صدر ابھشیک چوبے اور ان کے لوگوں کو پولیس تھانہ میں گھستے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بی جے پی، تصویر آئی اے این
بی جے پی، تصویر آئی اے این
user

قومی آوازبیورو

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں بی جے پی یوتھ برانچ کے ضلع صدر ابھشیک چوبے اور ان کے لوگوں کو مراد آباد کے ایک مقامی پولیس تھانہ میں گھستے اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس معاملے میں بی جے پی لیڈر اور ان کے حامیوں پر فساد برپا کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں لوگوں کو اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو یہ کہتے اور دھمکاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’اب ہم آپ کو دکھائیں گے کہ ایف آئی آر سے نام نہیں ہٹائے جانے پر کیسے گڑبڑی ہوتی ہے۔‘‘ یہ لوگ تھانہ کے اندر کاغذات پھینکتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔


خبروں کے مطابق ضلع صدر اور ان کے حامیوں پر پہلے درگا پوجا پروگرام میں بدامنی پیدا کرنے کے لیے آئی پی سی کی دفعہ 16/107 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چوبے اور ان کے حامیوں پر ہفتہ کو مجھولا پولیس تھانے کے تحت ایک جگہ پر درگا پوجا پروگرام منعقد کرنے کو لے کر مبینہ طور سے تنازعہ ہونے کے بعد بدامنی پیدا کرنے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔

چوبے حالانکہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ تھانہ میں گھس گئے اور مبینہ طور پر اندر پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ انھوں نے اور ان کے لوگوں نے مجھولا تھانہ کے ایس ایچ او جیت سنگھ کو بھی دھمکی دی اور مطالبہ کیا کہ وہ ایف آئی آر سے فوراً ان کے نام واپس لے لیں۔


موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے واقعہ کی ویڈیو بنا لی جو بعد میں سوشل نیٹورکنگ سائٹس پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو اور ایس ایچ او کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے سبھی ملزمین کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔