یوپی اسمبلی: بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ، سی اے اے اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی

کانگریس اسمبلی لیڈر آرادھنا مشرا کی قیادت میں کانگریس اراکین نے ہاتھوں میں تختیوں کےساتھ آلو، پیاز اور دیگر خوردنی اشیاء کی پوٹلیاں لئے ہوئے تھے۔ وہ برسراقتدار پارٹی کو مورد الزام ٹھہرا رہے تھے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی کے جمعرات سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن پارٹیوں خاص طور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس کے اراکین اسمبلی نے ایوان کے اندر اور باہر جم کر ہنگامہ کیا۔ صبح 11 بجے اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے تقریباً یک گھنٹہ پہلے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس کے اراکین اسمبلی نے چودھری چرن سنگھ کی مورتی کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے اور حکومت مخالف نعرے بازی شروع کردی۔

یوپی اسمبلی: بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ، سی اے اے اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی

لال ٹوپی پہنے سماجوادی اراکین کے ہاتھوں میں تختیاں تھیں جس پر نظم ونسق، خاتون استحصال، بے روزگاری، شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) اور کسانوں کے مسائل سے وابستہ نعرے لکھے ہوئے تھے۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت اپوزیشن لیڈر رام گوند چودھری کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ قانون ساز اسمبلی کے رکن احمد حسن اور پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل موجود تھے۔

یوپی اسمبلی: بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ، سی اے اے اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی

وہیں کانگریس کی اسمبلی لیڈر آرادھنا مشرا مونا کی قیادت میں کانگریس اراکین ہاتھوں میں تختیوں کے ساتھ آلو، پیاز اور دیگر خوردنی اشیاء کی پوٹلیاں لئے ہوئے تھے۔ وہ برسراقتدار پارٹی کو مہنگائی، نظم ونسق اور بے روزگاری کے لئے مورد الزام ٹھہرا رہے تھے۔

یوپی اسمبلی: بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ، سی اے اے اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی

اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج اور ہنگامہ اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے کےبعد بھی جاری رہا۔ سال کا پہلا سیشن ہونے کی وجہ سے اس کا آغاز گورنر آنندی بین پٹیل کے خطاب سے ہوا۔ گورنر نے دونوں ایوانوں کو مشترکہ طور سے خطاب کر رہی تھیں۔ کہ اسی اثنا کانگریس اور ایس پی لیڈروں کے ساتھ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے لیڈر بھی احتجاج کرنے لگے۔

یوپی اسمبلی: بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ، سی اے اے اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی

اپوزیشن کے اراکین کھڑے ہوکر نعرے بازی کررہے تھے۔ زبردست ہنگامے کی درمیان گورنر کا خطاب جاری رہا۔ اسمبلی کا بجٹ سیشن سات مارچ تک چلے گا۔ اس دوران 18 فروری کی دوپہر 12:20 پر اترپردیش کا بجٹ پیش کیا جائےگا۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کو آل پارٹی میٹنگ میں اسپیکر و وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی کی کارروائی مناسب ڈھنگ سے چلانے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔