یوپی اسمبلی انتخابات: یوتھ بی جے پی کو ہر بوتھ پر ہرائیں گے، اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں یوگی حکومت کی ناکامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کے نوجوان (یوتھ) بی جے پی کو ہر بوتھ پر ہرانے کا کام کریں گے

اکھلیش یادو / ٹوئٹر / @SamajwadiParty
اکھلیش یادو / ٹوئٹر / @SamajwadiParty
user

یو این آئی

آگرہ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں یوگی حکومت کی ناکامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کے نوجوان (یوتھ) بی جے پی کو ہر بوتھ پر ہرانے کا کام کریں گے۔

اکھلیش نے راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ترقیاتی کاموں سے پریشانی ہے۔ اسی لیے بی جے پی کی یوگی حکومت نے آگرہ کی ترقی کو روک دیا ہے۔ انہوں نے ایس پی آر ایل ڈی کے امیدواروں کی جیت کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت بننے پر آگرہ کی مکمل ترقی ہوگی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے آگرہ ضلع میں اتحاد کے تمام امیدواروں کے لیے عوامی حمایت کی اپیل کی۔


اکھلیش نے کہا کہ آگرہ نہ صرف اتر پردیش کے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ آگرہ کے کاروبار نے دنیا میں ہندوستان کا وقار بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہاں کا کاروبار ہمیں جوڑتا ہے۔ آگرہ کے لوگ تقسیم کی سیاست کو پسند نہیں کریں گے۔ یہ جمہوریت اور آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔ بی جے پی کے لوگ بابا صاحب کے دیئے ہوئے آئین کوختم کرنا چاہتے ہیں۔

اکھلیش نے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی پر قاتلانہ حملے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ یوگی حکومت کے ان دعوؤں کو کھوکھلا ثابت کرنے کا ثبوت ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ مجرم اب ریاست چھوڑ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔