یو پی اسمبلی انتخاب 2022: کانگریس نے 100 امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے، 60 سیٹیں خواتین کے نام!

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بتایا کہ ٹکٹ کے لیے امیدواروں کی ملیں درخواستوں میں سے اب تک 100 سیٹوں پر پارٹی نے امیدوار طے کر لیے ہیں، ان میں 60 خواتین اور 40 مرد ہیں۔

پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو کہا کہ پارٹی نے اترپردیش کے انتخابات کے پیش نظر 100 امیدواروں کے نام طے کرلئے ہیں ان میں 60 خواتین شامل ہیں واڈرا نے یہاں کانگریس کے ریاستی دفتر میں اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا پہلا خاتون انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے جانکاری دی۔ قابل ذکر ہے کہ واڈرا، اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کی پارٹی کی انچارج بھی ہیں واڈرا نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے 40 فیصدی ٹکٹ خواتین کو دینے کاعلان پہلے ہی کیا جاچکا تھا اس کے مثبت نتائج ملنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں کانگریس میں ابھی تک ٹکٹ دعویداروں میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے زیادہ ہے۔

واڈرا نے بتایا کہ ٹکٹ کے امیدواروں کی ملیں درخواستوں میں سے اب تک 100سیٹوں پر پارٹی نے امیدوار طے کرلئے ہیں۔ ان میں 60 خواتین اور 40 مرد ہیں۔ آنے والے انتخابات میں خواتین کا ریزرویشن 40 فیصدی سے بڑھا کر 50 فیصدی کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ ان کا اشارہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں خواتین کو 50 فیصدی سیٹوں پر امیدوار بنائے جانے کی جانب تھا۔


پرینکا واڈرا نے کہا کہ پارٹی کی اس پہل سے یقینا دوسری سیاسی پارٹیوں پر بھی انتخابی سیاست میں خواتین کی شراکت کو بڑھانے کا دباؤ پڑے گا۔ سیاست میں خواتین کی شراکت کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’عزم مصمم، رحم دلی، ہمت وغیرہ خواتین کی صفات ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ صفات سیاست میں بھی پیدا ہوں، جن کی ابھی انتہائی کمی ہے۔ یہ صرف انتخابات کے وقت رسماً نہ ہوں۔ اس لئے ہم نے خواتین کو 40 فیصدی ٹکٹ دئیے۔

خواتین کے لئے علیحدہ انتخابی منشور جاری کرنے کے بعد دیگر طبقات کے لئے بھی کانگریس کے علیحدہ انتخابی منشور جاری کرنے کے سوال پر واڈرا نے کہا کہ جلد ہی ایک دوسرا انتخابی منشور جاری کیا جائے گا۔ اس میں کسانوں سمیت دیگر سبھی طبقات کے لئے مستقبل کے ایکشن پلان کا انکشاف کیا جائے گا۔


وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے ذریعہ انتخاب آنے کے ساتھ ہی مندروں کے چکر لگانا شروع کرنے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے واڈرا نے کہا کہ ’مجھے اپنے مذہبی عقیدے کے بارے میں یوگی سے تصدیق نامہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیا یوگی جی جانتے ہیں کہ میں 14سال کی عمر سے ’ورت‘ رکھتی ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔