یوپی اسمبلی الیکشن 2022: کانگریس کی مہم شروع، کئی کمیٹیاں تشکیل

سلمان خورشید کو مینوفیسٹو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ مینوفیسٹو کمیٹی میں دیگر جو نام ہیں ان میں پی ایل پنیا، ارادھنا مشرا مونا، وویک بنسل، سوپریا سری نیٹ اور امیتابھ دوبے شامل ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: یوپی کانگریس نے 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لئے نئی کمیٹیوں کو تشکیل دیا ہے لیکن راج ببر اور جتن پرساد کو اس سے باہر رکھا ہے۔ سابق وفاقی وزیر سلمان خورشید کو مینوفیسٹو تیار کرنے والی کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ سلمان خورشید کے علاوہ مینوفیسٹو کمیٹی میں دیگر جو نام ہیں ان میں پی ایل پنیا،ارادھنا مشرا مونا، وویک بنسل، سوپریا سری نیٹ،اور امیتابھ دوبے شامل ہیں۔ اتوار کی شام اعلان کی گئی نئی کمیٹیوں سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی نے نوجوان اور تجربہ کار لیڈروں کے مابین توازن قائم کرنے کے لئے کافی احتیاط سے کام لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال لوک سبھا انتخابات کے وقت کانگریس صدر راہل گاندھی نے اعلان کیا تھا کہ ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کو اترپردیش میں کانگریس کی سوکھی جڑوں کی آبیاری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے بہن میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا پارٹی سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت سازی میں اہم کردار ادا کرے گی۔


بہر حال، رکن سازی کمیٹی میں انوراگ نارائن سنگھ،اجے کپور،بی ایل کھبری،محمد مقیم،کمل کشور کمانڈو اور اجے رائے شامل ہیں۔جبکہ پارٹی کے پروگرام عمل آوری کمیٹی میں نوربانو،ہریندر ملک، پروین ارون، جتیندر سنگھ، بال کرشنا چوہان،نسیب پٹھان،بنسی پہاڑیا، رام جیوان اور پریتا ہرت شامل ہیں جبکہ ٹریننگ و کیڈر ڈیولمپنٹ کمیٹی میں سابق یو پی سی سی چیف نرمل کھتری، ہریندر اگروال،ہنومن ترپاٹھی،ستیش رائے ، ڈولی شرما اور کیشو چند یادو ہیں۔

ریاست میں متوقع پنچایتی راج الیکشن کے پیش نظر کانگریس نے پنچایتی راج کمیٹی کا بھی اعلان کیا ہے جس میں راجیش مشرا، ظفر علی نقوی،راجا رام پال،پردیپ ماتھر،ونود چترویدی،مسعود اختر اور اجے پال سنگھ شامل ہیں۔ میڈیا اور کمیونکیشن ایڈوائزری کمیٹی راشد علوی، اکھلیش پرتاپ سنگھ، ویریندر مدن ،للتیش پتی ترپاٹھی، سریندر راجپوت اور اوم کار سنگھ پر مشتمل ہوگی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔