یو پی: اسدالدین اویسی کی ریلی میں جمع ہو گئی اجازت سے زیادہ بھیڑ، مقدمہ درج

پولیس کے مطابق اٹالا واقع مجیدیا اسلامیہ انٹر کالج میدان میں ہفتہ کو اے آئی ایم آئی ایم صدر اویسی کی ریلی کے لئے 100 لوگوں کی اجازت دی گئی تھی، لیکن میدان پر اس سے کئی گنا زیادہ بھیڑ اکٹھا ہو گئی۔

اسدالدین اویسی، تصویر آئی اے این ایس
اسدالدین اویسی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پریاگ راج: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) صدر اسد الدین اویسی کی گزشتہ دنوں یہاں ہوئی ریلی میں اجازت سے زیادہ بھیڑ جمع ہونے پر کنوینر کے خلاف کریلی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اٹالا واقع مجیدیا اسلامیہ انٹر کالج میدان میں ہفتہ کو اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کی ریلی منعقد کی گئی تھی۔ انتظامیہ نے ریلی کے لئے 100 لوگوں کی اجازت دی تھی لیکن میدان پر اس سے کئی گنا زیادہ بھیڑ اکٹھا ہوئی تھی۔


انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران نے ویڈیو ریکارڈ کو دیکھنے کے بعد پروگرام کے کنوینر شاہ عالم اور دیگر افراد کے خلاف کریلی تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔