یوپی: بی ایس پی لیڈر یعقوب قریشی کی بیوی اور 2 بیٹوں سمیت 7 افراد کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی

میرٹھ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ روہت سنگھ سجوان نے معاملہ میں متعلقہ سرکل آفیسر (سی او) اور کھرکھودا علاقہ کے انسپکٹر انچارج کو ملزمان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کاووائی کی ہدایت دی۔

حاجی یعقوب قریشی / Getty Images
حاجی یعقوب قریشی / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

میرٹھ: یوپی کی میرٹھ پولیس نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر یعقوب قریشی کی بیوی اور ان کے دو بیٹوں سمیت 7 افراد کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔ یعقوب پر الزام ہے کہ ان کی ہاپوڑ روڈ پر واقع گوشت کی فیکٹری کو غیر قانونی طریقہ سے چلایا جا رہا تھا۔ پولیس نے 31 مارچ کو چھاپہ ماری کر کے فیکٹری کے اندر سے 5 کروڑ قیمت کا 2 ہزار کلو گوشت برآمد کیا تھا۔

میرٹھ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ روہت سنگھ سجوان نے معاملہ میں متعلقہ سرکل آفیسر (سی او) اور کھرکھودا علاقہ کے انسپکٹر انچارج کو ملزمان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کاووائی کی ہدایت دی۔


رپورٹ کے مطابق اس معاملہ میں بی ایس پی لیڈر یعقوب قریشی، ان کی بیوی سنجیدہ، عمران قریشی، فیروز قریشی، موہت تیاگی، فیضاب اور مجیب پر غیر قانونی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ اس معاملہ میں 17 لوگوں کے خلاف معلاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا لائسنس ختم ہونے کے باوجود اسے چلایا جا رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔