گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے جاری کی 6 امیدواروں کی دوسری فہرست

ان 6 سیٹوں پر پہلے مرحلے کے تحت یکم دسمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس سے قبل 10 نومبر کو بی جے پی نے 160 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔

بی جے پی، یو این آئی
بی جے پی، یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

گاندھی نگر: بی جے پی نے گجرات قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے 6 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ بی جے پی نے دوسری فہرست میں دھوراجی سے مہندر بھائی پڈالیہ، کھمبالیہ سے ملو بھائی بیرا، کوتیانہ سے ڈھیلی بین مالدے بھائی اوڈیدرا، بھاونگر ایسٹ سے سیجل راجیو کمار پانڈیا، دیدیا پاڑا سے ہتیش دیوجی وساوا اور چویارسی سے سندیپ دیسائی کو میدان میں اتارا ہے۔

ان 6 سیٹوں پر پہلے مرحلے کے تحت یکم دسمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس سے قبل 10 نومبر کو بی جے پی نے 160 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ دوسری فہرست جاری ہونے کے بعد بی جے پی نے اب تک 166 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی کی پہلی فہرست میں پہلے مرحلے کے لیے 83 اور دوسرے مرحلے کے لیے 77 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔


ریاست میں 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں یکم اور 5 دسمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ریاست کی 89 اسمبلی سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور 5 دسمبر کو 93 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ ریاست میں پہلے مرحلے میں 89 اسمبلی حلقوں کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 نومبر ہے اور دوسرے مرحلے میں 93 اسمبلی سیٹوں کے لیے 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔