یوپی: کورونا وائرس کے 13 نئے مریضوں کی تصدیق

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست میں اب تک 10 کروڑ 91 لاکھ 52 ہزار 448 افراد کو کووڈ ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہیں۔ جبکہ 08 کروڑ 75 لاکھ لوگوں نے ٹیکے کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ:03 اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ اس دورانیہ میں 13 نئے مریض شفایاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ ریاست میں 16لاکھ 86 ہزار 804 افراد کورونا کی جنگ جیت چکے ہیں۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کووڈ۔ 19 انتظام کے لئے تشکیل شدہ ٹیم 09 کی میٹنگ میں کہا کہ آج 31 اضلاع میں کورونا کا ایک بھی ایکٹیو کیس نہیں ہے، جبکہ 21 اضلاع میں ایک ایک مریض بچا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 73ہزار 377 نمونوں کی جان چکی گئی ہے جس میں 66 اضلاع میں ایک بھی مریض نہیں ملا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب تک 10 کروڑ 91 لاکھ 52 ہزار 448 کووڈ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔ 08 کروڑ 75 لاکھ لوگوں نے ٹیکے کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔ یہ ٹیکہ کاری کے مستحق ریاست کی کل آبادی کے 59 فیصدی سے زیادہ ہے۔ 02 کروڑ 16 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراک حاصل کرلی ہیں۔

امیٹھی، امروہہ، باغپت، بلیا، بلرامپور، ایٹہ، فرخ آباد، فتح پور، غازی پور، گونڈہ، ہمیر پور، ہاپوڑ، ہردوئی، ہاتھرس، جالون، کانپور دیہات، کانپور شہر، کاس گنج، لکھیم پور کھیری، للت پور، مہوبہ، مین پوری، مئو، مرادآباد، مظفر نگر، رام پور، سنت کبیر نگر، شراوستی، وارانسی، سیتاپور اور اناؤ میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں بچا ہے۔ یہ اضلاع آج کورونا سے مکمل طور سے پاک ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔