گوٹیرس نے کی مالی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ انٹونیو گوٹریس نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ساتھ مصری حکومت اور رہائشیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 انٹونیو گوٹریس، تصویر یو این آئی
انٹونیو گوٹریس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے ہفتہ کو مالی کے کدال علاقے میں ٹیسالت کے قریب ایک طاقتور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں مصر کے اقوام متحدہ کا امن فوجی ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ انٹونیو گوٹریس نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ساتھ مصری حکومت اور رہائشیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔


انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم ہیں۔ انہوں نے مالی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کے ذمہ داروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ انہیں جلد از جلد سزا دی جا سکے۔ انٹونیو گوٹریس نے بتایا کہ اقوام متحدہ مالی کے لوگوں اور وہاں کی حکومت کے ساتھ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔