مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا جموں میں جلسہ عام سے خطاب آج

5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد امت شاہ کا جموں و کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس
امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج جموں و کشمیر کے اپنے تین روزہ دورے پر جموں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ امت شاہ یہاں کئی وفود سے ملاقات کریں گے اور نگروٹہ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) جموں کے کیمپس میں ایک کثیر الشعبہ تحقیقی مرکز کو بھی وقف کریں گے۔

خیال رہے کہ مرکزی وزیر ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر سری نگر پہنچے تھے۔ مرکزی وزیر کے جموں پہنچنے سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل جلسے کا مقام خراب موسم کے پیش نظر تبدیل کیا گیا تھا، لیکن اتوار کی صبح ایک افسر نے کہا کہ پنڈال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور امت شاہ بھگوتی نگر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد امت شاہ کا جموں و کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔