ایک مشن کے تحت بدعنوانی سے پاک، صاف ستھری دلّی بنائیں گے: انیل بھاردواج

انیل بھردواج نے کہا کہ بی جے پی نے کارپوریشن میں شفاف حکومت، پارکنگ، صاف شہر بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن 15 سال کے اقتدار میں کارپوریشن 3000 کروڑ کے قرض میں ڈوب گئی ہے۔

دہلی پردیش کانگریس پارٹی کی پریس کانفرنس
دہلی پردیش کانگریس پارٹی کی پریس کانفرنس
user

قومی آوازبیورو

 نئی دہلی: محکمہ مواصلات کے چیئرمین اور سابق ایم ایل اے انل بھاردواج، دہلی حکومت کے سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، ترجمان اونیکا مہروترا اور محکمہ مواصلات کے نائب چیئرمین انوج اتریہ نے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر راجیو بھون میں آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انل بھاردواج نے کہا کہ کارپوریشن انتخابات میں جیت حاصل کر ہم دہلی کو اپنی چمکتی ہوئی دہلی بنائیں گے، ایک قدم کا بدلاؤ لاکر کارپوریشن میں کانگریس کا میئر بنائیں گے۔ برے حالات سے گزر رہی دہلی میں تبدیلی لا کر ہم دہلی کو قرض سے پاک دہلی بنائیں گے۔ کارپوریشن کی آمدنی کو دوگنی کریں گے، جس کے لیے کانگریس کے پاس ایک منصوبہ ہے جس کے لیے پارٹی دہلی کو قرض سے پاک، بدعنوانی سے پاک، شفاف انتظامیہ دے کر صاف اور منظم "میری چمکتی دہلی" بنانے کے مشن کے تحت کام کرے گی۔


انل بھاردواج نے کہا کہ کارپوریشن 3000 کروڑ کے قرض میں ڈوب گئی ہے، کیونکہ بی جے پی جس نے کارپوریشن میں شفاف حکومت، پارکنگ، صاف ستھرا شہر بنانے کا وعدہ کیا تھا، وہ 15 سالہ دور حکومت میں اس کے کونسلروں نے دہلی کو بدحال کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے آج دہلی کے باشندے خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ بی جے پی کارپوریشن میں ہونے والی بدعنوانی کو بھی جانتی ہے، اسی لیے وہ ہر بار کارپوریشن کے انتخابات میں اپنے امیدوار بدلتی ہے، پچھلے 15 سالوں میں 30 میئر بنانے کے باوجود ان کے پاس دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ایسا چہرہ بھی نہیں ہے جس کے دم پر وہ انتخاب لڑ سکیں۔ بی جے پی پوری دہلی میں وزیر اعظم مودی کے بڑے ہورڈنگ پوسٹر لگا کر کارپوریشن انتخابات جیتنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔