’مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے سبب پیدا بے لگام مہنگائی نے عوام اور کاروباریوں دونوں کی کمر توڑ دی‘

کانگریس نے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 61 فیصد کنبوں کا ماہانہ خرچ 20 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا ہے اور 50 فیصد لوگ ضروری سامان بھی کم خریدنے کو مجبور ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>مودی حکومت میں مہنگائی عروج پر، علامتی تصویر (اے آئی)</p></div>
i

ہندوستان میں بڑھتی مہنگائی کی خبریں اب عام ہو گئی ہیں، لیکن ایک ایسا سروے سامنے آیا ہے جس نے تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کے سبب کئی کنبوں کا ماہانہ خرچ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ غیر ضروری اخراجات میں تخفیف کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری سامان بھی کم خریدنے کو مجبور ہیں۔ اس سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’مہنگائی سے گھر بے حال، کاروباروں پر لگا تالا۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔