امیش پال قتل کیس: ایک اور انکاؤنٹر، شوٹر عثمان پولیس تصادم میں مارا گیا، 50 ہزار کا تھا انعام

شوٹر وجے عرف عثمان کو کوندھیارہ تھانہ علاقے میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا ہے۔ اس پر 50 ہزار روپے کا انعام تھا۔ اس تصادم میں نریندر نام کا ایک کانسٹیبل زخمی ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پریاگ راج پولیس نے امیش پال قتل کیس میں ایک اور شوٹر کا انکاؤنٹر کیا ہے۔ امیش قتل کیس میں ملوث ایک شاطر شوٹر کو پولیس نے انکاؤنٹر میں مار دیا ہے۔ اس کا پیر کی صبح کوندھیارہ تھانہ علاقے میں کرائم برانچ کی ٹیم سے تصادم ہوا۔ پریاگ راج پولس کمشنر رامیت شرما نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ شوٹر وجے عرف عثمان کو کوندھیارا تھانہ علاقہ میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا ہے۔ اس پر 50 ہزار روپے کا انعام تھا۔ اس تصادم میں نریندر نام کا ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہوا ہے۔

اس سے پہلے 27 فروری کو پولیس نے ایک اور انکاؤنٹر کیا تھا۔ اس پولیس تصادم میں امیش پال قتل معاملہ میں ملوث حملہ آور ارباز کا انکاؤنٹر ہوا۔ ارباز کو دھومن گنج علاقے کے نہرو پارک میں ایک پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔


24 فروری کو ہوا تھا امیش پال کا قتل

اتر پردیش کے پریاگ راج میں بی ایس پی ایم ایل اے راجو پال قتل کیس کے گواہ امیش پال اور ان کے دو بندوق برداروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ فلمی انداز کے اس قتل عام میں کار اور موٹر سائیکل سے آئے مجرموں نے فائرنگ کے ساتھ بم دھماکے بھی کیے تھے۔ جبکہ ایک شوٹر ملحقہ دکان میں گاہک کے روپ میں امیش پال کا انتظار کر رہا تھا۔ اس واردات کے پیچھے عتیق احمد گینگ کا کردار سامنے آیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔