سیف پر حملے پر اُدت راج کا تبصرہ، ’بی جے پی کے دور میں ممبئی-دہلی غیر محفوظ‘

کانگریس لیڈر ادت راج نے سیف علی خان پر حملے کو لے کر کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں ممبئی اور دہلی غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے اس واقعہ کی مکمل جانچ کا مطالبہ کیا

<div class="paragraphs"><p>ادت راج / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: سیف علی خان پر ہوئے حملے پر کانگریس لیڈر ادت راج نے اتوار کو نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے خاص بات چیت میں دعویٰ کیا کہ جب سے بی جے پی حکومت اقتدار میں آئی ہے، تب سے ممبئی اور دہلی بھی غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔

انہوں نے حملے کے ملزم کے بنگلہ دیشی کنکشن پر کہا کہ ابتدائی طور پر یہ معاملہ چوری کا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جس بین الاقوامی گینگ کے تعلق کا شبہ تھا، وہ مسترد ہو گیا ہے لیکن یہ واقعہ ملک میں سکیورٹی کے سوالات ضرور اٹھاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مافیا جیلوں سے اپنے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ دنیا میں کئی مسائل ہیں لیکن ایک فرد پر ضرورت سے زیادہ توجہ دینا مناسب نہیں۔ اس کے ساتھ ہی، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر حملے کے معاملے پر ادت راج نے کہا، ’’آخر کیجریوال پر ہی بار بار حملے کیوں ہوتے ہیں؟ کبھی پانی، کبھی سیاہی، لوگ ان سے شدید نفرت کرتے ہیں۔‘‘


انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ حملے سے دو باتیں سامنے آئی ہیں۔ ایک یہ کہ بچوں کو ان کی گاڑی سے ٹکر لگی، جس کے بعد پتھر پھینکا گیا۔ دوسرا یہ کہ حملہ آور بی جے پی امیدوار پرویش ورما کا قریبی ہے۔ اس معاملے کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے اور قصوروار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے اس حملے کا الزام بی جے پی پر لگایا ہے۔ اتوار کو پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ کیجریوال کی گاڑی پر 'بی جے پی کے غنڈوں' نے حملہ کروایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔