سری نگر میں نا معلوم بندوق برداروں کی گولیوں سے دو اساتذہ فوت

متوفین کی شناخت ستندر کور ساکن آلوچی باغ اور دیپک چند ساکن جموں کے بطور ہوئی ہے۔ ستندر کور مذکورہ اسکول کی پرنسپل تھیں جبکہ دیپک چند ایک استاد کے بطور تعینات تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: سری نگر کے عید گاہ علاقے میں جمعرات کو نامعلوم بندوق برداروں نے ایک اسکول احاطے میں ایک پرنسپل سمیت دو اساتذہ کو گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے عید گاہ علاقے میں جمعرات کو نامعلوم اسلحہ برداروں نے بوئز ہائر سکنڈری اسکول عید گاہ کے احاطے میں دو اساتذہ پر گولیاں بر سائیں جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں کو نازک حالت میں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ متوفین کی شناخت ستندر کور ساکن آلوچی باغ اور دیپک چند ساکن جموں کے بطور ہوئی ہے۔ ستندر کور مذکورہ اسکول کی پرنسپل تھیں جبکہ دیپک چند ایک استاد کے بطور تعینات تھا۔ یہ واقع معروف کیمسٹ مکھن لال بندرو کی نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔


بتادیں کہ نامعلوم بندوق برداروں نے مکھن لال بندرو کو منگل کی شام اپنی دکان واقع اقبال پارک سری نگر کے باہر گولیاں بر سا کر ابدی نیند سلا دی تھا۔ اسی شام سری نگر کے لال بازار میں بہار کے پانی پوری بیچنے والے ایک شہری اور حاجن کے ایک سومو اسٹینڈ صدر کو بھی گولیاں بر سا کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔