غازی آباد میں 2 منزلہ مکان تیز دھماکہ کے بعد منہدم، 1 شخص کی موت اور 6 داخل اسپتال

ڈی سی پی وویک چندر یادو نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تقریباً 11 بجے کے آس پاس مکان گرنے کی خبر ملی تھی، فوری طور پر پولیس فورس بھیج کر ریسکیو کا عمل شروع کرایا گیا، اس میں مقامی لوگوں نے بھی تعاون کیا۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

غازی آباد کے لونی کوتوالی علاقہ واقع روپ نگر انڈسٹریل ایریا میں دو منزلہ مخدوشم مکان دھماکہ کے ساتھ گر گیا۔ پولیس نے ملبہ میں دبے 7 لوگوں کا ریسکیو کیا ہے۔ ان میں سے ایک کی موت اسپتال میں ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والی ایک لڑکی ہے۔

ڈی سی پی وویک چندر یادو نے بتایا کہ ہفتہ کے روز صبح تقریباً 11 بجے مکان منہدم ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ فوری طور پر پولیس فورس بھیج کر ریسکیو کا عمل شروع کیا گیا۔ اس میں آس پاس کے لوگوں کا بھی تعاون لیا گیا۔ کچھ ہی دیر میں ملبہ سے 7 لوگ باہر نکال لیے گئے۔ ان میں خاتون، مرد اور بچے سبھی تھے۔ انھیں نزدیکی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ یہاں سے کچھ کو ہائر سنٹر بھی ریفر کیا گیا۔ ہائر سنٹر سے ایک لڑکی کی موت ہو جانے کی خبر ملی ہے۔ واقعہ کے اسباب کی جانچ کرائی جا رہی ہے۔


ڈی سی پی نے بتایا کہ آس پاس کے لوگوں سے پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ انھیں تیز دھماکے کی آواز سنائی دی تھی جو اس حادثے کا سبب بنا۔ ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق شکیل نامی شخص نے مکان کرایہ پر لیا تھا۔ اس میں شکیل کا پورا کنبہ رہتا تھا۔ آس پاس کے بھی خواتین و بچے روزانہ یہاں پر کام کرنے کے لیے آتے تھے۔ کیا کام کیا جاتا تھا، اس بارے میں کسی کو زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہاں پٹاخہ بنانے کا کام ہوتا تھا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔