منی پور: تشدد کے درمیان 4.5 ماہ بعد انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا اعلان

منی پور میں 3 مئی کو تشدد شروع ہوا تھا جس کے بعد سے ریاست میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی تھیں، حالانکہ ایک سرکاری حکم کے بعد جولائی ماہ کے آخر میں براڈ بینڈ خدمات مشروط طور پر بحال ہو گئی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ</p></div>

منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ

user

قومی آوازبیورو

منی پور میں گزشتہ ساڑھے چار ماہ سے تشدد کا دور جاری ہے۔ حالات کے تشویشناک ہونے کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریاست میں تشدد شروع ہونے کے بعد سے اب تک انٹرنیٹ خدمات پر پابندی عائد ہے۔ حالانکہ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے آج سے، یعنی 23 ستمبر سے انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ منی پور میں 3 مئی کو تشدد شروع ہوا تھا جس کے بعد سے ریاست میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی تھیں۔ تشدد کو پیش نظر رکھتے ہوئے پہلے پانچ دنوں کے لیے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، لیکن بعد میں اسے پھر 5 دنوں کے لیے بڑھا دیا گیا تھا، اور پھر اسی طرح پابندی میں توسیع ہوتی رہی۔ بہرحال، وزیر اعلیٰ کی ٹیم کے ایک رکن نے میڈیا کو بتایا کہ انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور اس کی جانکاری متعلقہ ٹیموں کو بھیج دی گئی ہیں۔ یعنی کچھ ہی گھنٹوں میں ریاست میں موبائل انٹرنیٹ خدمات پھر سے شروع ہو جائیں گی۔


منی پور میں موبائل انٹرنیٹ خدمات پچھلے ساڑھے چار ماہ سے بند تھیں، حالانکہ گزشتہ 25 جولائی کو ایک سرکاری حکم کے بعد براڈبینڈ خدمات کو کچھ شرطوں کے ساتھ بحال کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ منی پور ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو الگ الگ معاملوں کی بنیاد پر مرحلہ وار طریقے سے موبائل نمبروں کو فہرست بند کر کے موبائل انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔