ترنمول کانگریس کے دو ناراض ممبران پارلیمنٹ صدارتی انتخاب میں این ڈی اے کو دے سکتے ہیں ووٹ

تملوک کے ایم پی دیبیندو ادھیکاری نے کہا کہ مجھے پارٹی کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ میں اس وقت دہلی میں ہوں گا۔ تو میں پارلیمنٹ میں ووٹ دوں گا۔ ابا بھی میرے ساتھ ووٹ دیں گے۔

دروپدی مرمو
دروپدی مرمو
user

یو این آئی

کلکتہ: مشرقی مدنا پور سے ترنمول کانگریس کے دو ممبران پارلیمنٹ صدارتی انتخاب میں این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو کو ووٹ دینے جا رہے ہیں۔ کانتی سے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششیر ادھیکاری اور تملوک سے ممبر پارلیمنٹ دیویندو ادھیکاری نے کہا ہے کہ وہ دہلی میں صدارتی انتخاب میں ووٹ دیں گے، مغربی بنگال اسمبلی میں نہیں جائیں گے۔

ترنمول کے اراکین پارلیمان صدارتی انتخاب میں مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی میں ووٹ ڈالیں گے۔ صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ 18 جولائی کو ہو رہی ہے۔ چوں کہ دو دن بعد ترنمول کانگریس کی سالانہ ریلی ہے۔ اس لئے پارٹی ممبران پارلیمنٹ مصروف ہیں۔ اسی لیے ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے اراکین اسمبلی کے ساتھ بنگال اسمبلی میں ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن تملوک کے ایم پی دیبیندو ادھیکاری نے کہا کہ ”مجھے پارٹی کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ میں اس وقت دہلی میں ہوں گا۔ تو میں پارلیمنٹ میں ووٹ دوں گا۔ ابا بھی میرے ساتھ ووٹ دیں گے۔


صدارتی انتخاب میں کوئی جماعت وہپ جاری نہیں کر سکتی۔ اس کے نتیجے میں اگر کوئی ممبر اسمبلی یا ممبر پارلیمنٹ پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی دوسرے امیدوار کو ووٹ دے تو بھی اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی ہے۔ ششیر ادھیکاری اور دیویندو ادھیکاری اس موقع کا استعمال کرتے ہوئے این ڈی اے کے امیدوار دروپدی مرمو کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ جب سے شوبھندو ادھیکاری بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں، ان دونوں ممبرپارلیمنٹ کے ترنمول کانگریس کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں۔ ششیربابو نے اسمبلی انتخابات سے پہلے آگرہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ تاہم انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔ ترنمول کا دعویٰ ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔