ترنمول کانگریس کا ٹوئٹر ہینڈل ہیک، ہیکروں نے لوگو اور تصویر کی تبدیل

پارٹی کے ایک رہنما نے کہا، ’’ٹوئٹر حکام نے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے ہمیں جلد از جلد پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کو اصل شکل میں واپس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: ترنمول کانگریس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل ہیک کر لیا گیا ہے، ہیکروں نے اس کی تصویر اور لوگو تبدیل کر دیا ہے۔ پارٹی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن ڈیرک اوبرائن نے اس پیشرفت کی تصدیق کی اور دعویٰ کیا کہ ٹوئٹر ہینڈل کو اس کی اصل شکل میں واپس لانے کے لیے ٹوئٹر حکام سے بات چیت جاری ہے۔

ہیک کئے گئے ہینڈل کا نام 'یوگا لیبز' (Yuga Labs) رکھ دیا گیا ہے اور پارٹی کے اصل لوگو کی جگہ علامتی تصویر لگا دی گئی ہے جو 'وائی' اور 'ایل' حروف کے امتزاج پر مشتمل ہے۔ تاہم ٹوئٹر ہینڈ کا 'بلیو ٹک' اب بھی موجود ہے۔


پارٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ منگل کی صبح لیڈران کے علم میں آیا اور انہیں شبہ ہے کہ ہیکنگ پیر کی دیر رات کی گئی ہے۔ پارٹی کے ایک رہنما نے کہا، ’’ٹوئٹر حکام نے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے ہمیں جلد از جلد پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کو اصل شکل میں واپس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔‘‘

تاہم، ہیک ہونے کے باوجود اس ٹوئٹر ہینڈل سے پارٹی کی مذمت میں کوئی توہین آمیز تبصرہ پوسٹ نہیں کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹوئٹر حکام کو پیشرفت کے بارے میں مطلع کرنے کے علاوہ، قیادت کولکاتا پولیس کے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ میں باضابطہ طور پر شکایت بھی درج کرا سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔