وزیر اعلی یوگی کے دفتر کا ٹوئٹر ہینڈل ہیک، ایک کے بعد ایک ٹویٹس

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر (@CMOfficeUP) کے ٹویٹر ہینڈل کو ہیکرز نے نشانہ بنایا ہے۔ ہیکرز نے یکے بعد دیگرے سینکڑوں ٹویٹس کیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کے ٹوئٹر ہینڈل کو ہیکرز نے نشانہ بنایا ہے۔اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو ہیکروں نے سی ایم یوگی کے دفتر کے ٹوئٹر ہینڈل کو ہیک کیا اور ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹس کیے۔ ہیکرز نے سینکڑوں صارفین کو ٹیگ کیا ہے۔

یہی نہیں، ہینڈل کی پروفائل فوٹو اور بائیو کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ہیکر نے سی ایم یوگی کے دفتر کے بجائے بائیو میں @BoredApeYC @YugaLabs لکھا۔ اس کے ساتھ ہی ایک ٹویٹ کو پن ٹو ٹاپ یعنی سب سے اوپر بنایا گیا تاہم کچھ دیر بعد یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر سامنے آنے لگی۔ چار ملین سے زیادہ صارفین @CMOfficeUP نامی اس ہینڈل کو فالو کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے دورے اور فیصلوں سے متعلق معلومات ہینڈل سے دی جاتی ہیں۔


سی ایم یوگی سے متعلق ٹویٹر ہینڈل کے ہیک ہونے کے بعد، بہت سے صارفین نے یوپی پولیس کو ٹیگ کیا اور اس کی شکایت کی۔ تاہم خبر لکھے جانے تک اس معاملے میں کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ وزیر اعلی کا ٹویٹر ہینڈل دو گھنٹے سے زیادہ متاثر رہا۔

اس سے قبل ہیکرز نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد اسے بازیافت کر لیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔