تریپورہ: حکومت 15 ہزار سے زائد طلبا کو اسمارٹ فون فراہم کرے گی

22 سرکاری ڈگری کالجوں اور دو یونیورسٹیوں سمیت 40 تعلیمی اداروں کے 15000 سے زائد فائنل ایئر طلبہ کو نامزد کیا جائے گا، جنہیں اسمارٹ فون خریدنے کے لئے پانچ پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اگرتلہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوئے تریپورہ کی حکومت نے 15000 سے زیادہ طلبہ کو اسمارٹ فون خریدنے کے لئے فنڈ مہیا کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم رتن لال ناتھ نے بتایا کہ وزیر اعلی کی یوا یوگا جگ یوجنا کے تحت 22 سرکاری ڈگری کالجوں اور دو یونیورسٹیوں سمیت 40 تعلیمی اداروں کے 15000 سے زائد فائنل ایئر طلبہ کو نامزد کیا جائے گا، جنہیں اسمارٹ فون خریدنے کے لئے پانچ پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

رتن لال ناتھ نے بتایا کہ یہ اسکیم گزشتہ سال شروع کی گئی تھی اور اب تک 7274 طلبہ کو اسمارٹ فون خریدنے کے لئے فنڈ موصول ہوئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 3.67 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ اس سال اس اسکیم کے بجٹ میں 7.50 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔