تریپورہ: بی جے پی رکن اسمبلی پارٹی کو جھٹکا دینے کے لیے تیار، جلد ترنمول کانگریس میں ہوں گے شامل

آشیش داس نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کے عوام بی جے پی کو سمجھ چکے ہیں اور اس کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، میں نے بی جے پی میں شمولیت پر کفارہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: تریپورہ میں بی جے پی رکن اسمبلی آشیش داس نے بھوانی پور میں ممتا بنرجی کی شاندار جیت کے ایک دن بعد کہا ہے کہ ’’ملک کے عوام ممتا بنرجی کو ملک کے اگلے وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اندرا گاندھی کے بعد ممتا بنرجی ملک کی سب سے مقبول خاتون لیڈر ہیں۔‘‘ آشیش کے اس بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ اب بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔

آشیش داس نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام بی جے پی کو سمجھ چکے ہیں اور اس کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت پر بلی دینے یعنی کفارہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد وہ 7 اکتوبر کو ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔


واضح رہے کہ آشیش داس تریپورہ کے سورما سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے سخت مخالف ہیں۔ تریپورہ میں بی جے پی اس وقت دو گروپ میں منقسم ہے، ایک بپلب دیو گروپ اور دوسرا سدیپ رائے برمن گروپ۔ ایسے میں آشیش داس کا ترنمول کانگریس میں شامل ہونا بی جے پی کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔