تریپورہ کی بی جے پی حکومت پر خطرہ، مسئلہ کا حل نکالنے بپلب دیب دہلی روانہ

برسراقتدار بی جے پی اور آئی پی ایف ٹی کے تقریباً نصف سے زیادہ اراکین اسمبلی وزیراعلی بپلب دیب کی جانب سے اتوار کی رات اپنی رہائش گاہ پر منعقد جوائنٹ لیجسلیٹر پارٹی کی میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔

بپلب دیب، تصویر فیس بک
بپلب دیب، تصویر فیس بک
user

یو این آئی

اگرتلہ: تریپورہ میں کورونا وبا کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورت حال اور ریاست میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں بڑھتے عدم اطمینان کے دوران وزیراعلی بپلب دیب کو پارٹی اعلی کمان نے دہلی بلایا ہے۔ وزیراعلی کے سکریٹریٹ نے ان کے دہلی دورے کے بارے میں تفصیلی اطلاعات فراہم کرنے سے منع کردیا ہے لیکن دعوی کیا گیا ہے کہ یہ پہلے سے طے شدہ اور سرکاری دورہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلی بپلب دیب ایک روزہ اسمبلی سیشن میں حصہ لیں گے اور دوپہر کے کھانے کے بعد وہ تین روزہ دورے پر دہلی روانہ ہوجائیں گے۔

بی جے پی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی اراکین اسمبلی اور اتحادی آئی پی ایف ٹی کے اراکین اسمبلی کے درمیان رسہ کشی کی وجہ سے کورونا کے انتظام کرنے میں حکومت کے کردار اور وزیراعلی کے ذریعہ میڈیا کو حکومت کی تنقید کرنے اور کورونا اور کووڈ انتظامی سرگرمیوں میں دیکھ بھال اور بڑے پیمانے پر ہونے والی بدعنوانی کو سامنے لانے پر انجام بھگتنے کی دھمکی دیا جانا شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ برسراقتدار بی جے پی اور آئی پی ایف ٹی کے تقریباً آدھے سے زیادہ اراکین اسمبلی وزیراعلی کی جانب سے اتوار کی رات اپنی رہائش گاہ پر منعقد ایک جوائنٹ لیجس لیٹر پارٹی کی میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔