ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 1130 افراد ہلاک، تقریباً 87 ہزار نئے مریض

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا کے کیسز 6236 عدد سے کم ہوکر 291630 رہ گئے ہیں، جبکہ 455 مریضوں کی اموات سے ریاست میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 32671 ہوگئی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کو مات دینے والوں کی تعداد لگاتار تیسرے روز نئے کیسز سے زائد رہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 93 ہزار سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے۔ مجموعی طور پر ملک میں جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد تقریباً 44 لاکھ ہوچکی ہے۔ اس سے قبل ہفتہ کے روز کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ 95880 تھی جبکہ اتوار کے روز 94612 افرادشفایاب ہوئے تھے۔ مہلک اور جان لیوا وبا سے شفایابی کی شرح 80.12 فیصد ایکٹیو کیسز کی شرح 18۔ 28 فیصد اور اموات کی شرح 1.60 فیصد ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 93356 مریض شفایاب جس سے مجموعی تعداد 4396399 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 86961 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5487580 اور 1130 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 87882 ہوچکی ہے۔


وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی زیادہ تعداد ہونے سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 7525 عدد کی کمی آئی ہے اور اب یہ 1003299 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز ہفتہ کو 3790 اور اتوار کو 3140 عدد کی کمی آئی تھی۔ ملک کی 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا کے کیسز 6236 عدد سے کم ہوکر 291630 رہ گئے ہیں، جبکہ 455 مریضوں کی اموات سے ریاست میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 32671 ہوگئی، اس دوران ریاست میں 26408 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی تعداد ریاست میں 884341 ہو چکی ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں 521 مریضوں کی کمی ہوئی ہے اور ریاست میں اب 96062 فعال کیسز ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 8023 ہوچکی ہے اور اب تک 413452 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصہ کے دوران مریضوں کی تعداد 2927 گھٹ کر 78836 رہ گئی۔ یہاں اب تک 5359 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں اب تک 541319 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصہ کے دوران 920 مریض کم ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایکٹیو کیسز اب 65954 رہ گئے ہیں اور اس وبا کی زد میں آنے سے 5047 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 283274 مریضوں کا کامیاب علاج کیا گیا ہے۔


تمل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 46703 ہوگئی ہے اور 8811 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک ہی وقت میں ریاست میں 486479 افراد انفیکشن سے پاک ہیں۔ کیرالا میں سرگرم کیسوں کی تعداد 39484 ہوگئی ہے اور 535 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 95702 ہوگئی ہے۔ اوڈیشہ میں فعال مریضوں کی تعداد 33504 ہوگئی ہے اور 701 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بیماری سے پاک افراد کی تعداد 145675 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران دارالحکومت دہلی میں فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 33097 ہوگئی۔ ایک ہی وقت میں انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 4982 ہوگئی ہے اور اب تک 209632 مریض شفایاب ہوگئے ہیں۔

تلنگانہ میں کورونا کے 29636 فعال کیسز موجود ہیں اور 1042 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 141930 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 24806 فعال کیسز موجود ہیں اور 4359 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ اب تک 195972 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔


پنجاب میں سرگرم کیسوں کی تعداد بڑھ کر 22278 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 72598 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2813 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں سرگرم کیسوں کی تعداد 22300 ہے اور 81374 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ اس بیماری سے 1970 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

گجرات میں 16208 فعال کیسز ہیں اور 3319 افراد فوت ہوگئے ہیں اور 103648 افراد بھی اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 13005 فعال واقعات ہوئے ہیں۔ ریاست میں 864 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 155155 افراد بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔


ابھی تک کورونا وبا سے، راجستھان میں 1336، ہریانہ میں 1149، جموں وکشمیر میں 1001، چھتیس گڑھ میں 677، جھارکھنڈ میں 617، اتراکھنڈ میں 492، پڈوچیری میں 462، گوا میں 351، تریپورہ میں 245، چندی گڑھ میں 123۔، ہماچل پردیش میں 120، مانی پور میں 57، انڈمن اور نیکبار جزیروں میں 52، لداخ میں 49، میگھالیہ میں 36، سکم میں 28، ناگالینڈ میں 15، اروناچل پردیش میں 13 اور دادر نگر حویلی اور دامان دیو میں دو۔ موت واقع ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔