سماج وادی پارٹی بی جے پی حکومت کی منمانی کے خلاف گورنر کو آج سونپے گی میمورنڈم: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ کورونا بحران میں بی جے پی حکومت طبی سہولیات مہیا کرانے میں لا پروا ہے، جس کے سبب مناسب طبی نگہداشت کے فقدان سے جانیں جا رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی منمانی اور جابرانہ پالیسیوں کے خلاف 21 ستمبر یعنی آج سماج وادی پارٹی سبھی اضلاع میں تحصیل سطح پر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ گورنر کو ایک میمو رنڈم پیش کرے گی۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ کورونا بحران میں بی جے پی حکومت طبی سہولیات مہیا کرانے میں لا پروا ہے۔ جس کے سبب مناسب طبی نگہداشت کے فقدان سے جانیں جا رہی ہیں۔ کووڈ- 19 اسپتالوں میں بدنظمی کی وجہ سے متاثرہ افراد پریشانی میں مبتلا ہیں، وہیں طبی اہلکار بھی سہولیات کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں۔ سماج وادی سرکار کی 108، 102 خدمات کو غیر فعال کردیا گیا ہے۔ ریاست کی تقریبا ہر گرام پنچایت میں کورونا کٹس کی خریداری میں گھپلہ ہوا ہے ۔


اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد بے خوف ہیں۔ پولیس انتظامیہ ان کے سامنے بے بس نظر آتی ہے روزانہ قتل، ڈکیتی اور اغوا کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ خواتین اور لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں۔ روزگار کی مانگ کرنے والوں پر پولیس لاٹھیاں چلا کر اچھا کام نہیں کررہی ہے۔ ذہنی دباؤ میں 3200 شیکشا متر خود کشی کر چکے ہیں۔ ریزرویشن سے بھی کھیلواڑ ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ روزگار کے جھوٹے اعدادوشمار پیش کرکے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اب نوجوان حقیقت سے واقف ہیں، وہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔