دہلی کانگریس دفتر ’راجیو بھون‘ میں پنڈت جواہر لال نہرو کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں کانگریس کے سینئر لیڈران، سابق اراکین اسمبلی، کونسلر، سابق کارپوریشن کونسلر، ضلع صدور، بلاک صدور سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان شامل تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر @INCDelhi</p></div>

تصویر @INCDelhi

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی دفتر ’راجیو بھون‘ میں آج ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی برسی پر ان کی تصویر کے سامنے کانگریس لیڈران و کارکنان نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔ پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں کانگریس کے سینئر لیڈران، سابق اراکین اسمبلی، کونسلر، سابق کارپوریشن کونسلر، ضلع صدور، بلاک صدور سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان شامل تھے۔

واضح رہے کہ پنڈت جواہر لال نہرو نے وکالت کی پڑھائی پوری کر کے ہندوستان لوٹنے کے بعد 1912 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ نہرو جی کا شمار مہاتما گاندھی کے سخت گیر حامیوں میں ہوتا ہے، اور نہرو ہی تھے جنھوں نے وزیر اعظم بننے کے بعد جدید ہندوستان کی بنیاد رکھی۔


پنڈت نہرو نے ملک کے سب سے ذیلی سطح تک سرکاری سہولیات کو پہنچانے کے لیے پنج سالہ منصوبوں کو نافذ کیا۔ پنڈت نہرو کی اہم حصولیابیوں میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی کو تیار کرنا تھا۔ ان کی دور اندیشی سے آزادی کے فوراً بعد ملک میں آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، ایمس، تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں سبھی کی یکساں ترقی کے لیے یک فریقی پالیسی کے تحت منصوبے تیار کیے گئے۔ پنڈت نہرو کے ترقی پسند نظریات سے ان کی 17 سالہ وزیر اعظم کی مدت کار میں ہندوستان کے سماجی، معاشی و سیاسی شعبے میں امید سے زیادہ ترقی ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔