کانگریس کے اعلیٰ قائدین سی ڈبلیو سی اجلاس میں شرکت کے لئے حیدرآباد پہنچے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سمیت پارٹی کے سرکردہ رہنما کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتہ کو حیدرآباد پہنچے

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی سی سی</p></div>

تصویر اے آئی سی سی

user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سمیت پارٹی کے سرکردہ رہنما کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتہ کو حیدرآباد پہنچے۔ سرکردہ رہنما ایک ساتھ شہر پہنچ گئے۔ یہاں سے وہ سیدھے تاج کرشنا ہوٹل پہنچے، جہاں سی ڈبلیو سی کی میٹنگ ہو رہی ہے۔

راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر ملکارجن کھڑگے اور گاندھی خاندان کا اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، تلنگانہ کے اے آئی سی سی انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے، ریاستی کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی اور دیگر قائدین نے پرتپاک استقبال کیا۔

نو تشکیل شدہ سی ڈبلیو سی کی پہلی میٹنگ دوپہر کو شروع ہوئی۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے علاوہ تمام سی ڈبلیو سی ممبران میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔


اس میٹنگ میں پانچ ریاستوں بشمول تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سی ڈبلیو سی اتوار کو پی سی سی کے تمام صدور اور سی ایل پی لیڈروں کے ساتھ ایک توسیعی میٹنگ کرے گی۔

اتوار کی شام حیدرآباد کے مضافات میں ایک میگا عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے پارٹی کے اعلیٰ قائدین خطاب کریں گے۔ پارٹی تلنگانہ کے لیے اپنی چھ ضمانتوں کا انکشاف کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔