راجیو گاندھی کے 75ویں یوم پیدائش پر راہل گاندھی کا بڑا منصوبہ

کانگریس کے سابق قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا کہ وہ اس ہفتہ ہر روز لوگوں کی توجہ راجیو گاندھی کی اہم کامیابیوں کی طرف مبذول کرائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس رکن پارلیمنٹ اور سابق پارٹی صدر راہل گاندھی نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 75 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک کی تعمیر میں ان کی شراکت داری کو نمایاں کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ وہ اس ہفتے ہر روز ان کی کامیابیوں سے ہم وطنوں کو واقف کرائیں گے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ راجیو گاندھی نے کئی قابل ذکر اقدام کیے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔

راہل گاندھی نے پیر کے روز کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اپنے والد کے 75ویں یوم پیدائش کے موقع پر اس ہفتے ان سے وابستہ نمایاں کارکردگیوں کو ملک کی عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ آج اس سلسلے کی شروعات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی تحریک میں راجیو گاندھی کی کاوشوں پر مبنی ایک ویڈیو پریزنٹیشن پیش کیا۔


راہل گاندھی نے اپنے پہلے پریزنٹیشن میں بتایا کہ آج ہندوستان دنیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں سپر پاور بن گیا ہے اور ان کے والد نے ہی ہر شہری کے لئے کمپیوٹر کا جراٴت مندانہ منصوبہ نافذ کیا تھا۔ راہل گاندھی نے بتایا کہ ان کے والد نے 1985 میں کمپیوٹر کو فروغ دینے کا منصوبہ بنا کر ایک انقلاب پیدا کیا تھا۔ ان کے والد نے ہی کمپیوٹر کو ہندوستان کی شناخت بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکنالوجی کے انقلاب میں بھلے ہی حصہ نہ لیا ہو لیکن اطلاعاتی انقلاب کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


راہل گاندھی نے اپنے پریزنٹیشن میں یہ بھی بتایا کہ راجیو گاندھی نے ریلوے کو نہ صرف ڈیجیٹلائز کیا بلکہ کمپیوٹر سے ٹکٹوں کی بکنگ کو بھی یقینی بنایا۔ محترم این آر نارائن مورتی، شیو ناڈر اور عظیم پریم جی جیسے عالمی کاروباریوں نے اسی دور میں عالمی معیار کی آئی ٹی کمپنیاں قائم کیں۔ مسٹر راجیو گاندھی نے ہی شہروں اور گاؤں میں پی سی او کا آغاز اور ایم ٹی این ایل کو 243 ممالک سے جوڑنے کا کام کیا اور ساتھ ہی ساتھ ٹیلی فون ایکسچینج کو ڈیجیٹل بنایا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */