دہلی کے کالکاجی میں تین لوگوں نے کی خودکشی!
دہلی پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع 12 دسمبر کی دوپہر 2:47 پر ملی۔ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں خاتون بھی شامل ہے۔

کل یعنی12 دسمبر کی سہ پہر جنوبی دہلی کے کالکاجی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ کالکاجی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، کالکاجی پولیس اسٹیشن میں تقریباً 2:47 بجے پی سی آر کال موصول ہوئی۔
کئی بار دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد بھی کوئی جواب اندر سے نہیں آیا۔ اس کے بعد پولیس نے گھر میں داخل ہونے کے لیے ڈپلیکیٹ چابی کا استعمال کیا۔ اندر داخل ہوتے ہی اس منظر نے سب کو دنگ کر دیا۔انورادھا کپور (52) اور ان کے بیٹے آشیش کپور (32) اور چیتنیا کپور (27) چھت کے پنکھے سے لٹکتے پائے گئے۔ جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس میں خاندان کے دیرینہ ڈپریشن کا ذکر ہے۔ ابتدائی تحقیقات بتاتی ہیں کہ ذہنی تناؤ نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو ایمس کے مردہ خانہ میں بھیج دیا ہے۔
پولیس فی الحال واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کنبہ کو کن حالات کا سامنا تھا۔ ایک پڑوسی نے کہا، "ہمیں معلوم ہوا کہ پورے خاندان نے خودکشی کر لی ہے جب پولیس آج شام 4 بجے کے قریب پہنچی ہے۔ تقریباً تین ہفتے قبل جب انورادھا کپور نے اپنی رگیں کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی تھی تو پولیس بھی یہاں آئی تھی۔" ڈی سی پی (جنوب مشرقی) ہیمنت تیواری نے کہا کہ ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ بتاتا ہے کہ خاندان جذباتی پریشانی سے گزر رہا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے یہ سخت قدم اٹھایا ہو گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔