تین نابالغ لڑکوں نے 10 سالہ بچے کو اغوا کر پٹائی کی اور ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگوایا، تینوں گرفتار

ملزم نابالغ بچوں نے ہی واقعہ کی ویڈیو جب وائرل کر دی تو پورے معاملے کی جانکاری لسوڑیا پولیس کو ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>پٹائی، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پٹائی، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش میں اندور کے لسوڑیا تھانہ حلقہ میں ایک انتہائی حیران کرنے والا جرم دیکھنے کو ملا ہے۔ لسوڑیا تھانہ علاقہ مین تین نابالغ بچوں نے 10 سالہ ایک بچے کا اغوا کیا اور اس کے بعد ننگا کر اس کی خوب پٹائی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پٹائی کرنے کے بعد متاثرہ بچے سے ملزم بچوں نے ’جئے شری رام‘ اور ’پاکستان مردہ باد‘ سمیت الگ الگ طرح کے کچھ نعرے لگوائے۔ ساتھ ہی ملزم نابالغ بچوں نے متاثرہ بچے کی پٹائی کی ایک ویڈیو بھی بنائی۔

پولیس کے ذریعہ دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک متاثرہ بچے کو تین نابالغ بچے ننگا کر بیلٹ سے پیٹ رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ الگ الگ طرح کے نعرے بھی لگوا رہے ہیں جس میں ’جئے شری رام‘ اور ’پاکستان مردہ باد‘ کے نعرے شامل ہیں۔ ملزم نابالغ بچوں نے ہی واقعہ کی ویڈیو جب وائرل کر دی تو پورے معاملے کی جانکاری لسوڑیا پولیس کو ہوئی۔ بعد ازاں لسوڑیا پولیس نے اس پورے معاملے میں ملوث تینوں نابالغ بچوں پر اغوا سمیت مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کر انھیں گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ان کی کاؤنسلنگ شروع کر دی۔ پولیس نے وہ موبائل فون بھی ضبط کر لیا جس سے نابالغوں نے متاثرہ بچے کی ویڈیو بنائی تھی۔


ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی تنبیہ جاری کی۔ اس معاملے پر ڈی سی پی سورج ورما کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے نابالغ تینوں بچوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔ سورج ورما نے بتایا کہ نابالغ بچے آپس میں دوست ہیں اور پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ ملزمین نابالغ متاثرہ بچے کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور پھر سنسان علاقے میں لے جا کر اسے ننگا کر بیلٹ سے اس کی پٹائی کرتے ہوئے ویڈیو بنا لیا، اور پھر اسے چھوڑ دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کی ویڈیو بنانے کے بعد ملزمین نے اسے اپنے دیگر دوستوں کے سوشل میڈیا کے ذریعہ سے وائرل کر دیا۔ ویڈیو پھیلنے کے بعد پورے معاملے کی جانکاری ان کے گھر والوں کو لگی۔ اس کے بعد انھوں نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے مار پیٹ کرنے والے تینوں نابالغ بچوں کو گرفتار کر واقعہ کی تحقیقات فوری طور پر شروع کر دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔