منی پور کے واقعات کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے مانسون اجلاس کے آغاز سے عین قبل آج نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، 'میں جمہوریت کے مندر میں کھڑا ہوں اور منی پور میں جو واقعہ سامنے آیا ہے وہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے شرمناک ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم مودی / یو این آئی</p></div>

وزیر اعظم مودی / یو این آئی

user

یو این آئی

نئی دہلی: زیر اعظم نریندر مودی نے منی پور کے واقعہ پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن کے سوالوں کے درمیان اس واقعہ پر سخت موقف اختیار کیا اور کہا کہ منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مہذب معاشرے کے لئے شرمناک ہے اس لیے ان واقعات کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم مودی نے مانسون اجلاس کے آغاز سے عین قبل آج نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، 'میں جمہوریت کے مندر میں کھڑا ہوں اور منی پور میں جو واقعہ سامنے آیا ہے وہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے شرمناک ہے۔ یہ گناہ کرنے والے کون ہیں، کتنے ہیں، یہ اپنی جگہ ہے، لیکن اس کی وجہ سے ملک کے 140 کروڑ لوگوں کو شرمندگی محسوس کرنی پڑ رہی ہے، ان واقعات کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘


ریاستی حکومتوں سے اس طرح کے واقعات کو روکنے اور خاص طور پر خواتین کے خلاف جرائم پر سخت موقف اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "میں تمام وزرائے اعلیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی ریاستوں میں امن و امان کو مضبوط بنائیں اور خاص طور پر خواتین کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کریں۔ سیاست سے اٹھ کر خواتین کا احترام کیا جانا چاہیے۔ میں ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ خواتین کے احترام کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے اور منی پور کی بیٹیوں کے ساتھ جو ہوا وہ قطعی معاف نہیں کیا جائے گا۔‘‘

قبل ازیں انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر پارلیمنٹ کو چلانے میں تعاون کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "یہ ساون کا مقدس مہینہ ہے اور جمہوریت کے مندر میں نیک کام کرنے کے لیے اس سے بہتر کوئی موقع نہیں ہو سکتا، مجھے یقین ہے کہ تمام معزز اراکین پارلیمنٹ اس اجلاس کو عوامی مفاد میں استعمال کریں گے اور پارلیمنٹ کی جو ذمہ داری ہے انہیں پورا کیا جائے گا"۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔