’یہ آتما آپ کا پیچھا نہیں چھوڑے گی‘، شرد پوار کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

شرد پوار نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے طور پر ایک دوسرے پر تنقید کریں لیکن حدود کا خیال رکھیں، انہوں نے مجھے بھٹکتی آتما کہا، آتما ہمیشہ باقی رہتی ہے، یہ آتما قائم رہے گی اور آپ کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

شرد پوار/ تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-شردچندر پوار کے سربراہ شرد پوار نے پی ایم مودی پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ پارٹی دفتر میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں نے انہیں (مودی) اکثریت نہیں دی۔ حکومت بناتے وقت کیا عام لوگوں کی رضامندی لی؟ انہوں نے بہار کے وزیر اعلیٰ سے مدد لی۔ یہ سب مودی کی گارنٹی کہہ رہے تھے لیکن لوگوں نے دکھا دیا کہ وہ انڈیا کے ساتھ ہیں۔

شرد پوار نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے عہدے پر فائز شخص انتخابی مہم بھلا کیسے چلاتا ہے؟ اقلیتیں اس ملک کا حصہ ہیں۔ اپنے خطاب میں ایک کہاوت کے حوالے سے وہ زیادہ بچے پیدا کرنے کا ذکر کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اگر کانگریس کے ہاتھ میں اقتدار آجائے گا تو آپ کے گھروں کی خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا۔ کیا وزیر اعظم کے عہدے پر فائز شخص کو ایسی باتیں کرنی چاہئیں؟ کیا یہ باتیں اسے زیب دیتی ہیں؟


شرد پوار نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے طور پر ایک دوسرے پر تنقید کریں، لیکن حدود کا خیال رکھیں۔ انہوں نے مجھے بھٹکتی آتما کہا۔ مگر آتما ہمیشہ باقی رہتی ہے اور یہ بھٹکتی آتما بھی باقی رہے گی، اور آپ کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی نے 30 اپریل کو مہاراشٹر کے پونے میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شرد پوار کا نام لیے بغیر انہیں ’بھٹکتی آتما‘ کہا تھا۔ اس کے بعد تمام اپوزیشن پارٹیوں نے پی ایم مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔