بہار میں چوروں نے 1871 میں بنے تاریخی ’سَن واچ‘ کا بلیڈ کر دیا غائب، جانچ شروع

مقامی لوگوں کے مطابق برطانوی حکومت میں 1871 میں اس گھڑی کو بنایا گیا تھا اور تب سے یہ محفوظ تھی، دور دور سے لوگ اس تاریخی شمسی گھڑی کو دیکھنے آتے تھے۔

بہار پولیس، تصویر آئی اے این ایس
بہار پولیس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بہار کے روہتاس ضلع واقع ڈیہری نگر تھانہ حلقہ سے شاطر چوروں نے ایک تاریخی، قدیم ’سَن واچ‘ کو نقصان پہنچا کر اس کا بیش قیمتی بلیڈ چرا لیا۔ پولیس اب معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق برطانوی دور میں 1871 میں اس کو بنایا گیا تھا اور تب سے یہ محفوظ تھی۔ دور دور سے لوگ اس تاریخی شمشی گھڑی کو دیکھنے آتے تھے۔

ڈیہری کے تھانہ انچارج راجیو رنجن نے خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس کو بدھ کے روز بتایا کہ آبی وسائل محکمہ کی زیر نگرانی اس گھڑی کو منگل کے روز نامعلوم چوروں نے نقصان پہنچا کر اس کے میٹل سے بنے ایک بلیڈ کو چرا لیا۔ واقعہ کی خبر ملنے کے بعد پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ پولیس چوروں کی تلاش میں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ سون نہر سسٹم کو تیار کرنے کے دوران ڈیہری میں ایک انجینئرنگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا تھا جس میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے شمسی گھڑی بنائی گئی تھی۔ یہ شمسی گھڑی ہر آدھا گھنٹہ کے فرق پر درست وقت دکھاتی تھی۔ سورج کے طلوع سے لے کر غروب تک اس گھڑی کا استعمال کیا جاتا تھا۔ بعد میں مناسب رکھ رکھاؤ کی کمی کے سبب اس کا احاطہ ٹوٹ گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔