مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کے سلسلے میں کوئی پریشانی نہیں: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن مستحکم ہے اور سیٹوں کے سلسلے میں کوئی پریشانی نہیں ہے اور اتوار کو سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن مستحکم ہے اور سیٹوں کے سلسلے میں کوئی پریشانی نہیں ہے اور اتوار کو سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

کانگریس کے بہار کے انچارج شکتی سنگھ گوہل نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ سبھی پارٹیوں کے درمیان بہترین تال میل ہے۔ کہیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹیوں میں ٹوٹنے کی خبریں پلانٹ کرائی جاتی ہیں جبکہ کسی بھی پارٹیوں میں سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کو دوپہر 12 بجے سے رات کے ساڑھے آٹھ بجے تک سبھی پارٹیوں کے نمائندوں کے درمیان ریاست کی 40 لوک سبھا سیٹوں کے سلسلے میں یہاں زبردست غوروفکر کیا گیا۔ اس بات پر غوروفکر کیا گیا کہ سیٹوں کو کیسے جیتی جاسکتی ہیں۔

کانگریس ترجمان نے کہا ہے کہ بہار میں سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں 17 مارچ کو اعلان کردیا جائے گا۔ سبھی پارٹیوں کے لیڈروں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں اچھی بات چیت ہوئی اور ان سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ ان سیٹوں کو کیسے جیتنا ہے اس کے حساب سے تھوڑی بہت تبدیلی بھی کرنی پڑے توکریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Mar 2019, 11:10 PM