مہاراشٹر میں ’لو جہاد‘ کے خلاف قانون بنانے کی ضرورت نہیں: کانگریس

ریاستی حکومت میں کانگریس وزیر اسلم شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جو حکومتیں اپنی ناکامیوں کو چھپانا چاہتی ہیں وہ ’لو جہاد‘ کے نام پر قوانین لا رہی ہیں۔‘‘

اسلم شیخ، تصویر آئی اے این ایس
اسلم شیخ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کے وزیر اسلم شیخ نے آج کہا کہ ریاست کو بی جے پی کی حکمرانی والی متعدد ریاستوں کی طرح ’لو جہاد‘ جیسا قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو حکومتیں اپنی ناکامیوں کو چھپانا چاہتی ہیں وہ ایسے قوانین لا رہی ہیں۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے اسلم شیخ نے کہا کہ مہاراشٹرا حکومت اپنا کام مؤثر طریقے سے کر رہی ہے اور اسے دوسری ریاستوں کی طرح قوانین لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومتوں نے کہا ہے کہ وہ ایسی شادیوں کو روکنے کے لئے قوانین کے نفاذ پر غور کر رہی ہیں جہاں ہندو خواتین کو محبت اور شادی کے نام پر ہراساں اور جبری طور پر مذہب تبدیل کرنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔