اب وارڈ کونسلر کی جگہ عوام کرے گی میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب، بہار حکومت کا حیرت انگیز فیصلہ

بہار میں اب شہری بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کارپوریشنوں کے میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ ساتھ سٹی کونسلروں، نگر پنچایتوں کے چیف کونسلراور ڈپٹی چیف کونسلر کا انتخاب براہ راست عوام کرے گی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بہار میں اب شہری بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کارپوریشنوں کے میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ ساتھ سٹی کونسلروں، نگر پنچایتوں کے چیف کونسلراور ڈپٹی چیف کونسلر کا انتخاب براہ راست عوام کرے گی۔ ریاستی حکومت نے بہار میونسپلٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2022 کو نوٹیفائیڈ کر دیا ہے۔ ترمیم شدہ قانون بہار کے سبھی 263 میونسپل باڈیز میں نافذ ہوگا۔

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد نے کہا کہ بہار میونسپلٹی (ترمیمی) آرڈیننس نافذ ہونے سے شہری ترقی کے کاموں میں شفافیت اور جوابدہی یقینی ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہ بہار میونسپلٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2022 گورنر کی اجازت کے بعد نافذ ہو گیا ہے۔


تارکشور پرساد نے کہا کہ بہار میونسپلٹی (ترمیمی) آرڈیننس کے نافذ ہو جانے سے ریاست کے شہری بلدیوں میں شہری ترقی اور شہروں کی توسیع و خوبصورتی کے لیے چلنے والے منصوبوں کے عمل درآمد میں شفافیت اور جوابدہی یقینی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ بہار حکومت نے ریاست کے شہروں کی ترقی کے لیے کئی اصلاحی قدم اٹھائے ہیں اور چلنے والے منصوبوں پر پوری طرح عمل آوری اور شفاف نظام یقینی کرنے کے لیے کوششیں کی ہیں۔

نائب وزیر اعلیٰ نے بہار میونسپلٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2022 کو بہار حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اہم اقدام میں سے ایک بتایا۔ انھوں نے کہا کہ شہری بلدیہ کے عوامی نمائندوں کو بلاواسطہ طور سے ووٹروں کے ذریعہ منتخب کیے جانے سے عوام کے تئیں ان کی جوابدہی یقینی ہوگی اور شہروں کی ترقی کے لیے چلائے جا رہے دیرینہ منصوبے اور پروجیکٹس میں رفتار آئے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔