انگریزی اور ذہنی صلاحیت کا کوئی تعلق نہیں، ہندوستانی طلبہ کو اس ذہنیت سے باہر آنا چاہیے: شاہ

امت شاہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لوگ انگریزی کو فروغ دیتے ہوئے اسے دانشورانہ صلاحیت سے جوڑتے ہیں، جب کہ دونوں چیزوں کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس
امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ کچھ لوگوں نے انگریزی کو فروغ دیتے ہوئے اسے دانشورانہ صلاحیت سے جوڑ دیا، لیکن ان دونوں چیزوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ امت شاہ نے آج یہاں ہندی زبان میں طب کی تعلیم کے لیے ایک بے مثال پہل شروع کی۔ پچھلے کئی مہینوں سے جاری اس پروجیکٹ کے تحت ایم بی بی ایس سال اول کی کتابیں ہندی زبان میں تیار کی گئی ہیں۔ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر وشنودت شرما اور طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ بھی موجود تھے۔

اس دوران امت شاہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لوگ انگریزی کو فروغ دیتے ہوئے اسے دانشورانہ صلاحیت سے جوڑتے ہیں، جب کہ دونوں چیزوں کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مادری زبان کے استعمال سے ہی ذہنی صلاحیت پروان چڑھتی ہے۔ انہوں نے بھوپال کے پلیٹ فارم سے ملک کے نوجوانوں کو بلایا اور کہا کہ اپنی زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے ہی ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ اب مرکز میں نریندر مودی کی حکومت ہے جس میں ہر کوئی اپنی زبان میں احتجاج کرسکتا ہے۔ اب ہندی زبان میں بھی تحقیق کے کام کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ ملک کی 10 ریاستوں میں انجینئرنگ کی کتابوں کا ہندوستانی زبانوں میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔