دہلی میں آج بارش کے آثار نہیں، چھائے رہیں گے بادل

محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ یکم ستمبر سے وقفے وقفے سے ہلکی سے تیز بارش ہوئی، لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں بارش نہیں ہوئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی راجدھانی میں پیر کی صبح آسمان صاف رہا اور یہاں آج بارش کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج کم از کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ محکمے نے کہا ’’قومی راجدھانی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے‘‘۔ یہاں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوا میں نمی کی سطح 89 ڈگری سیلسیس درج کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ یکم ستمبر سے وقفے وقفے سے ہلکی سے تیز بارش ہوئی، لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں بارش نہیں ہوئی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دہلی میں آج صبح زیادہ تر مقامات پر ہوا کا کوالٹی انڈیکس (اے آئی کیو) اطمینان بخش زمرے میں رہا۔ آنند وہار میں اگرچہ ہوا کا کوالٹی انڈیکس صبح 10 بجے 94 ریکارڈ کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */