ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز دو لاکھ سے کم رہ گئے

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 13823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 95 ہزار ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس / یو این آئی
کورونا وائرس / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی لگاتار سست پڑتی رفتار کے ساتھ ایکٹیو کیسز دو لاکھ سے نیچے آگئےہیں، جبکہ نئے کیسز کے مقابلے میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 13823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 95 ہزار ہوگئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران 16988 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مند مریضوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 45 ہزار 741 اور فعال کیسز 3327 سے گھٹ کر 197201 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 162 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 718 ہوگئی۔


ملک میں کورونا وبا سے شفایابی کی شرح 96.70 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.86 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔ پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، کیرالہ سمیت ملک کی پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1887 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 1864 ایکٹیو کیسز صرف کیرالہ میں ہی بڑھے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعدادوشمار کے مطابق انڈمان نکوبارمیں ایک، کیرالہ میں 1864، لکشدیپ میں سات، پڈوچیری میں 11 اور سکم میں کورونا کے ایک کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں مہاراشٹرمیں کوروناکے 2272، اتر پردیش میں 459، مدھیہ پردیش میں 428، راجستھان میں 330 اور تمل ناڈو میں 238 کیسز کم ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔