’پیلی بھیت میں طلبا کے چھوتے ہی اکھڑ گئی نئی نویلی سڑک‘، یوگی حکومت پر کانگریس نے کیا طنز

کانگریس نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ پیلی بھیت میں اسکولی طلبا نے بابا کے ’گڈھا مُکت سڑک‘ کی قلعی کھول دی، یہاں سڑک کے گڈھے کی مرمت کچھ اس طرح کی گئی تھی کہ طلبا نے اسے ہاتھ سے ہی کھود ڈالا۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

یوگی حکومت ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں آ گئی ہے۔ پیلی بھیت سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جہاں نئی نویلی سڑک کو بارش کا پانی نہیں بلکہ اسکول کے طلبا نے ہاتھوں سے ہی اکھاڑ دیا۔ ایسے میں اس کے معیار پر سوال اٹھنے لگا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یوپی کانگریس نے یوگی حکومت پر حملہ کیا ہے۔

کانگریس نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ پیلی بھیت میں اسکولی طلبا نے بابا کے ’گڈھا مکت سڑک‘ کی قلعی کھول دی۔ یہاں سڑک کے گڈھے کی مرمت کچھ ایسی کی گئی تھی کہ طلبا نے اسے ہاتھ سے ہی کھود ڈالا۔ وزیر اعلیٰ صاحب! کچھ بتائیں گے کہ اس سڑک کے کتنے فیصد کا کمیشن آپ کے دربار میں پہنچا تھا؟


دراصل 12 لاکھ کی لاگت سے سرسا سرداہ اور مہوا کے درمیان سڑک بنائی جا رہی ہے۔ تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر سڑک پر دو دن قبل ہی کام شروع کرایا گیا۔ پی ڈبلیو ڈی کے جے ای اجئے سنگھ کی دیکھ ریکھ میں کام چل رہا تھا۔ اسکول کے بچوں اور لوگوں نے سرک کا حال دیکھا تو ویڈیو بنانے لگے۔ کچھ طلبا نے انگلیوں سے ہی سڑک اکھاڑ دی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سڑک کے معیار پر سوال اٹھنے لگے اور محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔