’آپریشن سندور میں دنیا نے دیکھی ہندوستان کی طاقت‘، مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے وزیر اعظم مودی کی بڑی بڑی باتیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مانسون نئے پن اور تخلیق کی علامت ہے۔ زراعت کے لیے فائدہ مند موسم ہوتا ہے۔ مانسون اجلاس ملک کے لیے قابل فخر اجلاس ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ احاطہ میں تقریر کرتے ہوئے۔ ویڈیو گریب&nbsp;<a href="https://twitter.com/ANI?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1947166199412105406%7Ctwgr%5E36e3c3eabf4f44f747520a8cacac0db96682b430%7Ctwcon%5Es1_&amp;ref_url=https%3A%2F%2Fwww.jansatta.com%2Fnational%2Fpm-narendra-modi-on-operation-sindoor-ahead-of-monsoon-session-indian-military-capabilities%2F4055527%2F" rel="noopener noreferrer nofollow">@ANI</a></p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ احاطہ میں تقریر کرتے ہوئے۔ ویڈیو گریب@ANI

user

قومی آواز بیورو

 پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج (پیر) آغاز ہو گیا۔ اس اجلاس میں اپوزیشن کے کئی معاملوں کو لے کر پوری طرح سے حملہ آور ہونے کے آثار ہیں۔ اجلاس شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ احاطہ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مانسون نئے پن اور تخلیق کی علامت ہے۔ زراعت کے لیے فائدہ مند موسم ہوتا ہے۔ مانسون اجلاس ملک کے لیے قابل فخر اجلاس ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران ہندوستان کی فوج نے دہشت گردوں کے آقاؤں کے گھر میں جاکر جس طرح کی کامیاب مہم چلائی ہے اس سے پوری دنیا نے ہندوستان کی فوجی طاقت کو دیکھا ہے۔


انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں ہندوستان کی فوج نے جو ہدف مقرر کیا تھا اسے 100 فیصد حاصل کیا۔ دہشت گردوں کے گھر میں جاکر 22 منٹ کے اندر آپریشن سندور کے تحت اس کو زمیں دوز کر دیا گیا۔ میں نے بہار میں تقریب کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہماری فوجی طاقت نے بہت ہی کم وقت میں ثابت کرکے دکھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران میڈ اِن انڈیا فوجی طاقت کی نئی شکل پر دنیا متوجہ ہوئی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پہلگام کے وحشیانہ قتل عام واقعہ سے پوری دنیا چونک اٹھی۔ دہشت گرد اور دہشت گردوں کے آقاؤں کی طرف دنیا کی توجہ مرکوز ہوئی اور اس وقت پارٹی مفاد چھوڑ کر ملک مفاد میں زیادہ تر پارٹیوں کے نمائندوں نے دنیا کا دورہ کیا۔ وہ دنیا کے کئی ملکوں میں گئے اور ایک آواز میں دنیا کے سامنے دہشت گردوں کے آقا پاکستان کو بے نقاب کرنے کی ایک بہت کامیاب مہم چلائی۔

قوم کے لیے کئے گئے اس اہم کام کے لیے میں ان سبھی اراکین پارلیمنٹ اور پارٹیوں کی ستتائش کرنا چاہتا ہوں اور اس نے ملک میں ایک مثبت ماحول پیدا کیا ہے۔


وزیر اعظم مودی نے آگے کہا کہ ملک میں سائنسی تکنیک کے تئیں، جدت کے تئیں نیا اُمنگ اور جوش بھرنے والا یہ کامیاب سفر رہا ہے۔ پورے پارلیمنٹ لوک سبھا، راجیہ سبھا میں اس کی تعریف ہوگی جس فخر کا تجربہ ملک کے عوام کر رہے ہیں۔ اس میں ایک آواز سے جڑیں گے، ایک آواز سے اس کی تعریف ہوگی جو ہندوستان کو خلا میں نئی اونچائیوں پر پہنچانے والے جو مستقبل کے پروگرام ہیں ان کے لیے بھی حوصلہ افزائی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کئی طرح کی پُرتشدد واردات کا طویل عرصے سے شکار رہا ہے۔ ملک جب آزاد ہوا تب سے اسے جھیل رہا ہے۔ دہشت گردی ہو یا پھر نکسلزم ہو، لیکن آج نکسلزم کا دائرہ بہت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ ملک کے سلامتی دستے ایک نئے اعتماد سے تیز رفتار کامیابی کی طرف قدم رکھ رہے ہیں۔ میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ملک کے سینکڑوں ضلع نکسل کی زد سے نکل کر آج آزادی کی سانس لے رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ بندوق اور پستول کے سامنے ملک کا آئین جیت رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔