لفظ ’لنچنگ‘ 2014 سے پہلے سننے میں نہیں آتا تھا، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر نشانہ

راہل گاندھی نے ’تھینک یو مودی جی‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ’’2014 سے پہلے لنچنگ لفظ سننے میں نہیں آتا تھا۔‘‘

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پنجاب اور کچھ دیگر مقامات پر ہجوم کی جانب سے پیٹ پیٹ کر قتل کر ڈالنے کے حالیہ واقعات کے پس منظر میں منگل کے روز الزام عائد کیا کہ 2014 میں نریندر مودی حکومت سے قبل ’لنچنگ‘ لفظ سننے میں نہیں آتا تھا۔ انہوں نے ’تھینک یو مودی جی‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ’’2014 سے پہلے لنچنگ لفظ سننے میں نہیں آتا تھا۔‘‘

غورطلب ہے کہ اتوار کے روز پنجاب کے کپورتھلا کے نظام پور گاؤں میں ایک گرودوارے میں سکھ مذہب کی مقدس علامت ’نشان صاحب‘ کی بے ادبی کرنے کے الزام میں ایک نامعلوم شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر مبینہ طور پر قتل کر دیا تھا۔ اس سے قبل امرتسر کے سورن مندر میں ہفتہ کے روز مبینہ طور پر بے ادبی کے خلاف بھیڑ نے ایک دیگر شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔