مغربی بنگال کے گورنر اور ترنمول کانگریس کے درمیان 'لفظی جنگ' پھر ہوئی تیز

گورنر کے مطابق میڈیکل سامان خریداری میں گڑبڑی کی جانچ کے لیے قائم کمیٹی میں بیوروکریٹ شامل ہیں۔ یہ کمیٹی غیر معتبر ہے اور آزادانہ جانچ ضروری ہے تاکہ منی ٹرائل و غیر قانونی کاموں کی حقیقت پتہ چل سکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔میڈیکل سازو سامان کی خریداری میں گڑبڑی کی شکایت کی جانچ کیلئے داخلہ سکریٹری کی قیادت میں تین رکنی کمیٹی قائم ہوگئی ہے۔تاہم آج گورنر نے کہا کہ یہ کئی کروڑ روپے کا گھوٹالہ ہے۔ گورنر نے کہا کہ جانچ کمیٹی میں بیوروکریٹ شامل ہیں۔یہ جانچ کمیٹی غیر معتبر ہے اور آزادانہ جانچ ہونا چاہیے تاکہ منی ٹرائل اور غیر قانونی کاموں کی صحیح جانچ ہوسکے۔

مغربی بنگال حکومت کے ایک سینئر آفیسر نے کہاتھا کہ گزشتہ چند مہینے میں مغربی بنگال حکومت نے 2ہزار کروڑ روپے میڈیکل ساز و سامان کی خریداری میں خرچ کئے ہیں۔اب اس میں بدعنوانی کے الزامات عاید ہورہے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے گورنرجگدیپ دھنکر کے الزام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ممبر پارلیمنٹ سوگاتار رائے نے کہا کہ کہا کہ اگر ان کے پاس بدعنوانی کے ثبوت ہیں تووہ بیان بازی کرنے کے بجائے حکومت کو وہ ثبوت فراہم کریں۔کوئی بھی نہیں جانتا ہے کہ گورنر کے روزانہ بیان بازی اور الزام تراشی کیوں کرتے ہیں۔اس سے وہ کیا ثابت کر نا چاہتے ہیں جس طرح کا وہ الزام لگا رہے ہیں تو انہیں ثبوت فراہم کرنا چاہیے مگر وہ اپنے بیانات سے گورنر کے منصب کے وقار کو مجروح کررہے ہیں۔


مغربی بنگال میڈیکل سروس کارپوریشن لمیٹڈ عام طور پر میڈیسن اور ساز و سامان کی خریداری کرتی۔مگر حکومت نے کورونا بحران میں تاخیر سے بچنے کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل دی تھی۔الزام ہے کہ کچھ سامان مخصوص ایجنسی کے ذریعہ خریدی گئی ہے اور اصول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔سامان کی کوالیٹی بھی خراب ہے۔یہ معاملے سامنے آنے کے بعد ممتا بنرجی نے جانچ کی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔