یوپی حکومت دشمن جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف شروع کرے گی مہم

ایک سرکاری ترجمان کے مطابق، "ریاست میں دشمن کی 5,936 جائیدادوں میں سے 1,826 پر غیر قانونی قبضے ہیں۔"

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت ریاست میں دشمنوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کر رہی ہے۔ ان جائیدادوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے نوڈل افسر کا تقرر کیا جائے گا۔ ایک سرکاری ترجمان کے مطابق، "ریاست میں دشمن کی 5,936 جائیدادوں میں سے 1,826 پر غیر قانونی قبضے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں کہ پچھلی حکومتوں کی نظر اندازی کی وجہ سے ایسی جائیدادیں جو اب بھی غیر قانونی قبضے میں ہیں انہیں آزاد کرایا جائے۔

ترجمان نے اترپردیش بھولیکھ کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی 1467 جائیدادوں پر مافیا اور دیگر نے قبضہ کیا ہوا ہے، جبکہ 369 کے قریب شریک ایگزیکٹوز نے قبضہ کر رکھا ہے۔ جبکہ 424 جائیدادوں پر کرایہ داروں کا قبضہ ہے، جنہیں کانگریس، جنتا پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی حکومتوں کے دور میں معمولی نرخوں پر کرایہ پر جگہ دی گئی تھی۔ دشمن کی جائیدادوں پر سب سے زیادہ غیر قانونی قبضہ ضلع شاملی میں ہے۔


شریک افسروں کے قبضے کے معاملے میں لکھنؤ پہلے نمبر پر ہے۔ ریاستی دارالحکومت میں کرایہ داروں کے زیر قبضہ جائیدادوں کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔ حکومت کرائے پر دی گئی دشمن کی جائیدادوں کا از سر نو جائزہ لینے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔ کئی دہائیوں سے ان پر قابض کرایہ دار اب بھی برائے نام کرایہ ادا کر رہے ہیں۔ دشمن کی ایسی جائیدادوں کی قیمت مروجہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق کی جائے گی اور کرایہ کی مناسب شرح مقرر کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */