مسافر دیکھتے رہ گئے اور اسٹیشن پر بغیر رُکے ٹرین آگے نکل گئی، لوکو پائلٹ کو یاد آیا تو کیا رول بیک!

ٹرین پر صرف چڑھنے والے مسافر ہی ٹرین کو آگے نکلتی دیکھ کر حیران نہیں ہوئے، بلکہ کچھ مسافر ٹرین سے اترنے والے بھی تھے جو اسٹیشن پیچھے چھوٹتا دیکھ پریشان ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کیرالہ میں شورانور جا رہی ویناڈ ایکسپریس کے ساتھ ایک حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس ٹرین نے غلطی سے اپنا اسٹاپ پار کر لیا اور ٹرین ایک کلو میٹر آگے نکل گئی۔ پھر لوکو پائلٹ کو اچانک یاد آیا کہ اسے اسٹیشن پر رکنا تھا کیونکہ وہاں سے مسافر چڑھنے والے تھے۔ اس غلطی کی وجہ سے ٹرین کو ’رول بیک‘ کرنا پڑا، یعنی ٹرین الٹی سمت میں چلائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین پر صرف چڑھنے والے مسافر ہی ٹرین کو آگے نکلتی دیکھ کر حیران نہیں ہوئے، بلکہ کچھ مسافر ٹرین سے اترنے والے بھی تھے جو اسٹیشن پیچھے چھوٹتا دیکھ پریشان ہوئے۔ معاملہ چیریاناڈ اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ٹرین کا اسٹاپ ہے، لیکن لوکو پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے ٹرین آگے بڑھ گئی۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ چیریاناڈ ریلوے اسٹیشن پر کسی طرح کا کوئی سگنل نہیں لگا ہوا ہے۔ سگنل صرف بلاک اسٹیشنوں یعنی بڑے اسٹیشنوں پر ہی لگے ہوئے ہیں۔ لوکو پائلٹ کو یہاں بغیر سگنل کے ہی رکنا تھا، لیکن جب ٹرین ایک کلومیٹر آگے بڑھ گئی تو اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ بعد میں ٹرین کو پیچھے لا کر چیریاناڈ ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا۔ اس غلطی کی وجہ سے ٹرین کے شیڈیول میں 8 منٹ کی تاخیر ہوئی، لیکن بعد میں لوکو پائلٹ نے اس تاخیر کو کور کر لیا۔

اس واقعہ کے تعلق سے ریلوے نے بتایا کہ کچھ نقصان نہیں ہوا اور کسی کو کسی طرح کی پریشانی کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑا۔ حالانکہ لوکو پائلٹ سے جواب طلب کیا جائے گا۔ ریلوے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹرین کو 700 میٹر رول بیک کر کے چیریاناڈ اسٹیشن پر آنا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔