کورونا کی خوفناک صورت حال، 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 435 نئے کیسز درج، فعال مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز

اب ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 91 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کی وجہ سے 5,30,916 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کا خطرہ ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر کورونا کے حیران کن کیسز سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4435 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 91 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں تقریباً 23,091 مریض زیر علاج ہیں۔ کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان حکومت بھی الرٹ موڈ پر آ گئی ہے۔ اسپتالوں میں تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلے پر عمل کریں۔


ملک میں اب تک کورونا سے 5,30,916 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 4 کروڑ 41 لاکھ 79 ہزار 712 لوگوں نے کورونا کے خلاف جنگ جیت لی ہے۔ گزشتہ روز کورونا کے ایک لاکھ 31 ہزار 86 ٹیسٹ کیے گئے۔ اس سے قبل منگل کو 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 3641 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ اس وبا سے مزید گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد کیرالہ میں پانچ، مہاراشٹر میں تین، دہلی، کرناٹک اور راجستھان میں ایک ایک کی موت انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔